20

سعودی عرب میں اب روبوٹ مکان تعمیر کریں‌ گے

ریاض: سعودی حکومت نے شہریوں کو سستی اور معیاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کے منصوبے کو مزید تیز کرنے کے لیے آسٹریلوی کمپنی سے مکانات کی تعمیر میں مدد دینے والے 100 روبوٹ مانگ لیے۔

سعودی وزیر ہاؤسنگ نے حکومتی اعلان کے پیش نظر آسٹریلیا، چین، کوریا سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے تاکہ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کر کے شہریوں کو سستی اور معیاری رہائش گاہیں فراہم کی جاسکیں۔

العریبہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مکانات کی تعمیر میں مدد دینے والے 100 روبوٹ سعودی حکومت کو فراہم کرے گی۔

سعودی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کے معاہدے کی وجہ جلد از جلد تکمیل ہے، حکومت آئندہ 5 سال میں 15 لاکھ افراد کو مکانات تعمیر کر کے دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 100 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

ایک آسٹریلوی جریدے کے مطابق روبوٹ بنانے والی کمپنی نے حال ہی میں ایک آزمائشی تعمیراتی منصوبے کو مکمل کیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کی تعمیراتی کمپنیاں انہیں خریدنے کی خواہش کا اظہار کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں