120

رشی کپور کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

بھارت کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

رشی کپور سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور اپنے ٹوئٹس کی بدولت کئی بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں۔ بھارتی اداکار حساس موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار بھی کھل کر کرتے ہیں جس کے باعث انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جب کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق نازیبا الفاظ کہے تھے جس کی وجہ پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ اب پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر رشی کپور نے پاکستانیوں کو مبارک باد دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرے تمام پاکستانی دوستوں کو یوم آزادی کا دن مبارک ہو اور امن، بھائی چارے اور محبت کو آنے دیں۔بھارتی اداکار کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد پر پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بے حد سراہا ہے لیکن وہیں اداکار کی مبارک باد نے بھارتیوں کو سیخ پا کردیا ہے اور متعدد افراد نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں