53

اقوام متحدہ میں پاکستان کی یوم آزادی کا جشن

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق اقوام متحدہ میں پہلی بار پاکستان کی یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں 200 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے اور یہ پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ میں پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریب کا پیغام دنیا میں امن اور خوشحالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں