22

2خواتین سمیت 7پاکستانی عازمین کا انتقال

پاکستان سے اب تک 5 ہزار297 زائرین حج جی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت7 پاکستانی زائرین طبعی موت کا شکار ہوگئے ۔

حج 2017 کے لئے پاکستان سے اب تک 5 ہزار297 زائرین پہنچ چکے ہیں جن میں سے 24164 مکہ مکرمہ جبکہ 26133 مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ پاکستان سے آئے حجاج کرام میں سے 7 کی طبعی موت ہو گئی ہے۔ان کے نام شانی ولدیت نبی خان،، پشاورعابد حسین خان ولدیت نواز خان ،میانوالی،محمد حفیظ الرحمان،ولدیت رحیم بخش ،کراچی،محمد تنظیم ولدیت شاد غلام مصطفی، گوجرانوالہ ،فرید خان ولدیت گل بادشاہ، اسلام آباد ،زینت خاتون ولدیت فتح محمد،، سرگودھا،عطا محمد ولدیت نور محمد،، ڈیرہ غازی خان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں