146

ڈالر کی قدر میں کمی

ملک میں ہر طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیاہے تاہم آج ڈالرکی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 29 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 29 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 142 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔اس کے علاوہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج منفی رجحان چھایا رہا اور کاروبار آج 36 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 36 ہزار 784 کی سطح پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر معمولی اضافہ ہوا اور 36 ہزار 857 کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا اور مزید اوپر جانے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں کاروبار236 کی کمی کے بعد 36 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں