112

سری لنکا میں دھماکے،ماسٹر مائنڈ زہران ہاشمی کابھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف

سری لنکا میں دھماکوں سے متعلق چشم کشا انکشافات سامنے آگئے ،دھماکوں میں ملوث دہشتگرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے نہ صرف بھارت سے جاملے بلکہ ماسٹر مائنڈزہران ہاشمی کے بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارت کے مقامی اخبار ”دی ہندو“کے مطابق سری لنکا میں دھماکوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ،سری لنکن ملٹری ذرائع کے مطابق ماسٹر مائندزہران ہاشمی کے بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔زہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا،پاکستان پر دھماکوں کا الزام دھرنے کے بعد بھارتی حکام خاموش ہو گئے۔

واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خودکش حملوں سمیت 9 دھماکے ہوئے تھے جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں 45 بچے اور40 غیر ملکی بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں