103

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ دورے پرٹرین میں روس پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان تاریخی دورے پرٹرین میں روس پہنچ گئے،روس کے مشرقی ریجن پہنچنے پرکم جونگ ان کو سلامی دی گئی،کم جونگ ان اورروسی صدرولادمیرپیوٹن کی ملاقات آج ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جون ان تاریخی دورے پر ٹرین میں روس پہنچ گئے ،کم جونگ ان اورروسی صدرولادمیرپیوٹن کی ملاقات آج ہوگی،صدرپیوٹن شمالی کوریاکے سربراہ کے اعزازمیں استقبالیہ دیں گے،استقبالیہ کے بعد دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی،دونوں ممالک کے سینئرحکام کے درمیان اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوگا،اجلاس میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں