17

سمندری طوفان نورْو سے جاپان میں 2 افراد ہلاک

مغربی جاپان میں طوفان نورْو کے باعث تندوتیز ہوائوئوں کے ساتھ شدید بارش بھی ہو رہی ہیں۔

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان سے اب تک 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نورْو سست روی سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

حکام کے مطابق، جنوب مغربی علاقے کیوشْو میں 80 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمے نے سیلاب آنے، مٹی کے تودے گرنے، تندوتیز ہوائیں چلنے اور بلند لہروں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

علاقے کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد گھرانوں کو انخلاء کی ہدایت کی گئی ہے۔سمندری طوفان نورْو سے کیوشْو میں ذرائع آمدروفت میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں جسےحل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں