97

ہسپتال میں یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کا 12 واں روز

نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تہاڑ جیل میں قید محمد یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دہلی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، حالت تشویشناک ہے۔

محمد یاسین ملک دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال Manohar Lohia Hospital (RMLH) میں زیر علاج ہیں۔ بارہ روز سے مسلسل بھوک ہڑتال سے ان کی حالت انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ ہسپتال میں انہیں ایک بند کمرے میں رکھا گیا ہے بیڈ پر بھی انہیں ہتھکڑی سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔پورے ہسپتال کو ایک پولیس گیریڑن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کسی کو بھی یاسین ملک کے کمرے کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں