101

’اس کا رنگ پسند نہیں‘ دلہن نے اپنے شوہر کو زندہ جلا دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) جہیز کم لانے پر دلہنوں کو چولہے پھٹنے سے آگ لگنے کی خبریں تو آپ نے بہت پڑھ رکھی ہوں گی لیکن اب بھارت سے ایک دلہن کے اپنے شوہر کو زندہ جلا دینے کی خبر آ گئی ہے اور لڑکی کی اس واردات کی وجہ ایسی تھی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پیش آیا ہے جہاں پریم شری نامی لڑکی نے اپنے نئے نویلے شوہر ستیا ویر سنگھ کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو میرے بھائی کا رنگ پسند نہیں تھا جس کی وجہ سے اس نے اسے قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق پریم شری نے ستیاویر کو اس وقت آگ لگائی جب وہ گھر میں سو رہا تھا۔ ستیا ویر کے بڑے بھائی ہر ویر کا کہنا تھا کہ ”شادی کے اگلے روز ہی میری بھابی نے میرے بھائی کو سیاہ رنگ کے طعنے دینے شروع کر دیئے تھے لیکن ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ اس حد تک چلی جائے گی۔ “ پولیس انسپکٹر سہ دیو سنگھ کے مطابق اپنے شوہر کو جلاتے ہوئے لڑکی خود بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر زخمی ہو گئی۔ اس کی ٹانگوں پر کافی زخم آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں