70

سوڈان میں صدر عمر البشیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا،

سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیرکی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور ملک کا کنٹرول سنبھال لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق سوڈان میں صدر عمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری تھے اور مظاہرین نے 3 دن سے آرمی ہیڈکوارٹر کا گھیراﺅ کررکھا تھا،آج صبح فوج نے سوڈانی صدر عمر البشیر کے محل کا گھیراﺅ کیا اور سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن کا چارج سنبھال لیا،فوج نے صدرعمر البشیر کو عہدے سے ہٹادیا اور سینئر رہنماﺅں کو حراست میں لے لیا ،فوج نے ملک بھر کے ایئرپورٹ بھی بند کردیئے ۔

واضح رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر کیخلاف دسمبر سے مظاہرے جاری تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں