70

ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے چند ہفتے پہلے بھارت کے اہم ترین بلے باز روہت شرما زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کی انجری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بی سی سی آئی ورلڈکپ کیلئے بھارتی سکواڈ کے اعلان کیلئے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

روہت شرما ناصرف ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کے اہم کھلاڑی ہیں بلکہ وہ نائب کپتان بھی ہیں۔ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تاہم اس کی نوعیت سے متعلق ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے البتہ ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان ضرور لگ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما پریکٹس سیشن کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے اور شدید تکلیف میں مبتلا دکھائی دئیے جس پر ممبئی انڈینز کے فزیو تھراپسٹ فوراً گراﺅنڈ میں پہنچے اور پھر روہت شرما کو میدان سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ دیر بعد وہ گراﺅنڈ میں دوبارہ ضرور نظر آئے مگر پریکٹس میں حصہ نہیں لیا اور ڈریسنگ روم میں ہی بیٹھے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں