63

بھارتی بحریہ میں اختلافات پیدا ہو گئے

نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی بحریہ میں سربراہی کا جھگڑا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں تو اکثر بغاوت کی خبریں سامنے آتی تھیں۔کئی غریب بھارتی فوجیوں نے اپنی سرکار کے خلاف آواز اٹھائی۔اور یہ بھی کہا کہ نچلی ذات کے فوجیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔لیکن اب بھاری بحریہ میں بھی اختلافات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اور یہ اختلافات بھارتی بحریہ کی سرابراہی کے لیے ہو رہے ہیں۔نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی بحریہ میں سربراہی پر جھگڑے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ کے وائس ایڈمرل بیمل ورما نے جونئیرکو پروموشن ملنے پر احتجاج کیا ہے۔وائس ایڈمرل بیمل ورما نے تقرری پرآرمڈ فورسز ٹربیونل نے رجوع کر لیا۔

بھارتی حکومت نے وائس ایڈمرل کرمبیر سنگھ کو تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب اس وقت بھارتی میں انتخابی مہم زور و شور سے چل رہی ہے۔ایسے حالات میں بھارت کا جنگی جنون بھی بڑھ رہا ہے۔اور نریندر مودی اپنی سیاست چمکانے کے لیے کئی غلط اقدامات اٹھا چکے ہیں۔بھارت کے سیکورٹی اداروں کو بھی نریندر مودی پر بھروسہ نہیں۔ بھارت نے پاکستان میں فضائی کارروائی کا دعویٰ کیا تو اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کئی اور جھوٹ بھی بولے لیکن بھارت کے ہی کچھ لوگوں نے اپنے حکمرانوں کے اس دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور واضح کہا کہ یہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے جسے بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا گیا۔

بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میںوزیراعظم مودی کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ہمیشہ سے غیر سیاسی اور سیکولر اقدارکی حامل رہی ہے لیکن حالیہ واقعات میں فوج کے سیاسی استعمال سےفوج میں ہندو انتہا پسندی پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے انکشاف کیا کہ بالاکوٹ کارروائی ووٹروں کو لبھانے کے لیے کی گئی، صرف سیاسی فائدے کے لیے پاکستان میں کارروائی کی گئی جس کے لیے بھارتی فضائیہ کاغلط استعمال کیا گیا تھا، بالاکوٹ کی فضائی کارروائی فوج کی اقدار کے خلاف ہے۔

بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل رام داس نے الیکشن کمیشن سے ایسے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا جس سے کوئی سیاسی جماعت جنگجو والا پیغام یا جنگ پر بغلیں بجانے کا کام نہ کرے تاکہ فوج کے سیاسی فائدے اُٹھانے کے عمل کو روکا جا سکے ورنہ یہ آگ سب کو جلا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں