60

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو حملہ آور ہلاک ، دو گرفتار

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیاہے اور دو حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ” رائٹرز “ کے مطابق چار حملہ آوروں نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع چیک پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد اور بندوقوں کے ساتھ حملہ کیا جوکہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔یہ واقع دراصل ابو ہدریا ہائی وے پر پیش آیا ۔ یہ ہائی وے ریاست کے مشرقی صوبے کو ملاتی ہے جس کے گرد بحرین اور کویت ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں