105

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پررپورٹ جاری کردی

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو رواں مالی سال 3اعشاریہ 4فیصد رہے گی۔

عالمی بینک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ 7فیصد تک سکڑنے کا خدشہ ہے اور ملک میں مصنوعات کی کھپت کم ہوگی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے برآمدات میں اضافہ بتدریج ہوگا تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4 اعشاریہ 4 فیصد کمی کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی زرعی اور صنعتی شعبے کی شرح نمو بڑی حد تک کم رہے گی جب کہ ہنگامی اصلاحات ہوئے تو مالی سال 2021 میں معاشی شرح نمو 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں