61

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے نریندر مودی کو زور دار جھٹکا دے دیا

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو چھوڑ کر انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا 2014 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر لوک سبھا پہنچے تھے لیکن پارٹی قیادت کے ساتھ ان کی جلد ہی ناراضی پیدا ہوگئی تھی۔ انہوں نے گزشتہ ماہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ اداکار کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے ہفتہ کے روز کانگریس کے ہیڈ کوارٹر میں کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینو گوپال ، مرکزی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا اور بہار کے پارٹی انچارج شکتی سنگھ گوہل کے ساتھ پریش کانفرنس میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ شتروگھن سنہا کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے ، انہوں نے گزشتہ الیکشن میں دارالحکومت پٹنہ کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور اس بار بھی انہیں کانگریس اسی حلقے سے ٹکٹ جاری کرسکتی ہے کیونکہ اداکار پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اپنا حلقہ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں