80

مودی سرکار کے جھوٹ پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ پھٹ پڑے

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اراکین پہلے کہتے تھے مودی ضرور کوئی تماشہ کرے گا،پاکستان پر حملہ کریگااس سے یہ دکھے گاکہ ہنومان جی آگئے،بس کوئی اور ضرورت نہیںہے،مودی نے پلوامہ ڈرامہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے رچایاتھا، مودی ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں میں پوچھتا ہوں کہ کب تک جھوٹ بولتے رہوگے۔

پاکستان کے ایف سولہ طیارہ مار گرائے جانے کے بھارتی دعوے کی پول کھل جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو جھوٹا قرار دیدیا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے آخر ی دنوں میں مودی کو جب دیکھتے تھے ان کا سر جھکا ہوتاتھا،ایسالگتاتھا کہ انہیں محسوس ہورہاہو کہ ان کاتختہ الٹ رہاہے۔سابق وزیر اعلی مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ ایف سولہ مار گرایا ، امریکی سرکارنے بیان دیا ہے جتنے بھی ایف سولہ پاکستان کے پاس ہیں بالکل ٹھیک ہیں،ایک بھی نہیں گراہے،جھوٹ کی بھی بنیادہوتی ہے مودی جی،کب تک جھوٹ بولتے رہوگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں