104

نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملہ ، شاہد آفرید نے بھی بیان جاری کر دیا

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد وں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس حملے کی دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفرید ی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”یہ ایک خوفناک سانحہ تھا ، میں نے نیوزی لینڈ کو نہایت محفوظ ملک پایا ہے ، وہ بہت زیادہ پر امن علاقے ہیں ، وہاں کے لوگ بھی بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ، میں نے تمیم اقبال سے بات کی ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم محفوظ رہی ، دنیا کو اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ نفرت کو ختم کیا جا سکے ، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ، میر دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔“

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے اور کہا کہ دہشتگرد ی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں