106

وزیراعظم عمران خان نے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کر دیا

وزئراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشتگرد حملے سے مجھے شدید دھچکا پہنچا ہے جس کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں ، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ، ہماری دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔“

یاد رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور اور لین وڈ مسجد میں دہشتگردوں نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اب تک 40 سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں