77

نیوزی لینڈ میں مسلمانوں پر حملے کے بعد وزیراعظم جیکندا آرڈن کا بیان

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے اور شہادتوں کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکندا آرڈن بھی میدان میں آگئیں اور دہشتگردی و انتہاء پسندی کی مذمت کرتے ہوئے ایک حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کی ، ان کا کہنا تھا کہ ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، فی الحال تفصیل نہیں بتا سکے ، نیوزی لینڈ مسلمانوں کا گھر ہے اور ان کی حفاظت لازم ہے ، آج ہمارے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم آرڈن نے بتایا کہ ہم ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں پرتشدد واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے متاثر ہونیوالے لوگ مہاجر ہوسکتے ہیں جو نیوزی لینڈ آئے ہیں ، وہ یہاں مہاجر ہوسکتے ہیں لیکن وہ ہم ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے ، پاکستانی کمیونٹی سے مسلسل رابطے ہیں۔ ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہائی کمیشن کے حکام مسلسل انتظامیہ سے رابطے میں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں