81

نیوزی لینڈ کی 2مساجد میں فائرنگ ،کم از کم40 افراد شہید

نیوزی لینڈ کی دومساجد میں فائرنگ سے کم از کم 40 افراد شہید اورکئی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ کرائسٹ چرچ کی تمام شاہراہیں آمدو رفت کے لیے بند اور ملک بھر میں سکول اور گرجا گھر وغیرہ بھی بند کردیئے گئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد النور اور مسجد لنووڈ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہوگئے جن کی تصدیق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم آرڈن نے بھی کردی۔ حملے کے بعد ملک کی تمام مساجد بھی بند کردی گئیں اور مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے کے لیے مساجد میں آنے سے رو کد یا گیا۔

مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی ، ایک حملہ آور کو نیوزی لینڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، حملہ آور نے گولیوں کے دو میگزین فائر کیے۔

دوسری طرف ڈیلی میل کے مطابق نیوزی لینڈ کی پولیس نے ایک خاتون سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں