67

امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے براہ راست پروازوں کیلئے تیار، زرائح

امریکی حکام نے قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل دے دیا، جس کے بعد پی آئی اے نے براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ پالیسیوں کو بھی عالمی سطح پر اعتراف کیا جانے لگا، امریکی حکام نے قومی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کیلئے گرین سگنل دیدیا۔

امریکی حکام کے گرین سگنل کے بعد پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کیلئے تیاری شروع کردی، ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے امریکا کیلئے طویل مسافت والے طیارے آپریٹ کرے گا۔

گذشتہ روز امریکی قونصل جنرل جوائن ویگنر نے پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کی تھی اور امریکی قونصل جنرل نے پی آئی اے کی نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کی براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کیلئے درخواست بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں