75

وزیراعظم عمران خان کل برطانوی شہریوں کے لئے ای ویزا سروس کاافتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان برطانوی شہریوں کے لئے ای ویزا سروس کا کل افتتاح کریں گے، جس کے بعد برطانوی شہری گھر بیٹھے پاکستانی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے برطانوی شہریوں کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے شہریوں کو ای ویزہ سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کل دن12بجے ویڈیوکال پر سروس کا افتتاح کریں گے۔

برطانوی شہریوں شہریوں کےلیے ای ویزہ کی سہولت کے آغاز سے ای ویزہ سےقونصلرسروسزمیں کام کابوجھ کم ہوجائےگا اور عوام گھر بیٹھے پاکستانی ویزہ حاصل کرپائیں گے۔

یاد رہے 8 فروری کو وزیراعظم کے خصوصی مشیر زلفی بخاری نے برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزا دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانوی شہریوں کو آئندہ ماہ سے ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں