85

ایتھوپین طیارہ تباہ : کئی ممالک کی ایئر لائنز نے اپنے بوئنگ 737 پروازوں سے روک دیئے

ایتھوپین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 157 مسافر بھی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم تحقیقات کاروں کو جہاز کا بلیک باکس مل گیاہے لیکن اس کی تحقیقات میں ابھی مزید وقت درکار ہو گا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپین طیارہ تباہ ہونے کے بعد چین اور انڈونیشیا کی ایئر لائنز نے اپنے بوئنگ 737کو پروازوں سے روک دیا ہے جبکہ دوسری جانب امریکی تحقیقات کار بھی ایتھوپین طیارے کی تحقیقات میں حصہ لینے کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔

یہ دوسری مرتبہ ہے جب تقریبا پانچ ماہ کے بعد ایک اور بوئنگ 737 گر کر تباہ ہواہے ، ایتھوپیا کے طیارے نے ایڈس ابابا کے ایئر پورٹ سے پرواز بھری تھی اور تقریبا چھ منٹ کے بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تحقیقات کا روں کا کہناہے کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاکپ پٹ وائس ریکارڈ ر دونوں ہی ڈھونڈ لیے گئے ہیں لیکن ان کا تجزیہ کرنے اور نتیجہ اخذ کرنے میں لمبا عرصہ درکار ہو گا جس کے بعدہی طیار ے کی تباہی کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا سکے گا ۔

اس سے قبل لائن ایئر فلائٹ کا طیارہ تقریبا اسی صورتحال کا شکار ہونے کے بعد گر کرتباہ ہو گیا تھا جس میں 189 افراد سوارتھے تاہم اس کی تباہ ہونے کی وجوہات بھی تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔ نیویارک ٹائمز کا کہناہے کہ امریکی ایوی ایشن کے حکام نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر میکس 8 کے سافٹ ویئر میں کوئی خرابی واقع ہوئی ہو گی ۔

طیارہ حادثے کے بعد مجموعی طور پر تقریبا 20 ایئر لائنز نے بوئنگ 737 کو پروازوں سے روک دیا ہے جس میں زیادہ تر چین اور انڈونیشیا کی ایئر لائنز شامل ہیں ، 350 طیاروں میں سے تقریبا 130 طیارے گراونڈ کر دیئے گئے ہیں ۔

ایتھوپین طیارہ، ایتھوپین طیارہ تباہ، پروازے منسوخ

اپنا تبصرہ بھیجیں