85

تکنیکی خرابی دور واٹس اپ سروس بحال

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کی سروس بحال ہوگئی، سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کو دنیا بھر میں پیغام بھیجنےاور موصول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاﺅن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ سروس ڈاؤن کے مسائل یورپ میں رپورٹ کئے گئے لیکن بعد ازاں امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تاہم میسجنگ اپلیکشن کے ڈاﺅن ہونے کی وجہ واضح نہیں۔

ھارت، مصر، ترکی، آئرلینڈ، روس، ملائیشیا میں واٹس ایپ سروس آدھے گھنٹے سے زائد ڈاؤن رہی جبکہ چیک ری پبلک،اسپین سمیت کئی ممالک میں بھی واٹس ایپ صارفین کومشکلات درپیش رہیں۔

واٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دورکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کو رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے اور دنیا بھر میں صارفین اسمارٹ فون کے ذریعے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں