162

سعودی عرب : نئے عمرہ سیزن شروع ، انتظامات مکمل

جدہ (22 اکتوبر 2017) نئے عمرہ سیزن کا آغاز یکم صفر سے ہو گیا۔ اس حوالے سے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں دس ملین معتمرین کی آمد اور روانگی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا کہ آنے والے مسافروں کیلئےمختص ٹرمینل میں ایک گھنٹہ کے دوران اٹھارہ سو معتمرین کوخدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ مملکت سے روانہ ہونے والوں کیلئے مختص ٹرمینل میں ایک گھنٹہ کے دوران سترہ سو معتمرین کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

معتمرین کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر ستائیس سے زیادہ سرکاری اداروں کےدفاتر کھولے جا چکے ہیں۔ امسال عمرہ موسم یکم صفر سے اٹھارہ شوال تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں