119

پاک افغان سرحد ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک

پاکستان کی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کےمطابق گزشتہ ہفتے میں ہونے والے ڈرون حملوں میں طالبان رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔جبکہ افغانستان میں تازہ ترین ڈرون حملہ جو کہ پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے خوش کرم میں کیا گیا اس میں 12 افراد کےہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر 6 میزائل داغے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں