103

افغانستان: امام بارگاہ میں دھماکا، 30 افراد شہید

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق کابل میں ایک امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ کابل پولیس کے ترجمان عبدالبصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ مسجد امام ضامن دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

افغان وزارت داخلہ کے عہدیدار میجر جنرل علی مست مومند کا کہنا تھا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشتی برچی میں ہوا جہاں پیدل حملہ آور مسجد امام ضامن میں داخل ہوا اور دھماکا کیا۔ امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں