100

امریکہ: پاکستانی نژاد شہری کو تین سال قید کی سزا

نیو یارک(18 اکتوبر 2017) امریکی عدالت نے انسانی سمگلنگ کے جرم میں پاکستانی نژاد شہری کو اکتیس ماہ قید کی سزا سنا دی۔

شرافت خان پر پاکستان اور افغانستان سے ایک سو سے زائد افراد کو امریکہ سمگل کرنے کا الزام تھا۔ ان میں سے ایک شخص کا تعلق طالبان سے ثابت ہوا۔ عدالت کے روبرو استغاثہ نے کہا کہ شرافت خان اکیلا نہیں بلکہ اسکے ساتھ ایک پورا گینگ کام کرتا ہے۔

عدالت کے روبرو اشرف خان نے اپنا جرم قبول کیا۔ تاہم اس نے کہا کہ وہ کسی قسم کی دہشتگردی میں ملوث نہیں۔ عدالت نے شرافت خان کی جانب سے سزا میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں