77

پاکستان انسانی حقوق کونسل کا چوتھی بار رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کا چوتھی بار رکن منتخب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کے لیے رکن کی حیثیت سے دو سال2018-2020کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان مسلسل چوتھی بارانسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوا ، جنرل اسمبلی کےانتخاب میں پاکستان کو دوتہائی اکثریت سے منتخب کیا گیاہے،جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان پراعتماد کا اظہار کرنے پرعالمی برادری کا پاکستان کی عوام کیطرف سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فتح اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردارکی توثیق ہے،امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی مخالفت کے باوجود پاکستان نے یہ کامیابی حاصل کی ہے، یہ پاکستان کے پر اعتماد کااظہار ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جو ممالک سمجھتے تھے کہ پاکستان تنہائی کاشکار ہو اور رکن منتخب نہ ہو ان کے پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں