102

امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے گن گانے لگے

پاک فوج نے پانچ غیرملکیوں کو طالبان کی حراست سے بازیاب کرایا تو امریکی صدر پاکستان کے گن گانے لگےاور نئے تعلقات شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

ڈومور کی رٹ لگانے والے رچررڈ اولسن کا رویہ بھی مثبت ہوگیا بولے پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے شبہات درست ہیں۔

ٹویٹر پردیئے گئے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور اسکے رہنماؤں کیساتھ پہلے سے زیادہ اچھے تعلقات کا آغاز ہورہا ہے۔۔انہوں نے کہا وہ مختلف شعبوں میں تعاون پر پاکستانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدرنے غیر ملکی خاندان کی بازیابی کو امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لئےمثبت لمحہ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ بھی انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے لیے اس طرح کے تعاون اور ٹیم ورک کی توقع رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا سے گفتگو میں رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغانستان کے تناظر میں پاکستان کے قومی سلامتی کے حوالے سے شبہات جائز ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان اس بات کی یقین دہانی چاہتا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

امریکہ کی نئی افغان پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے سابق امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ افغان پالیسی میں فوجی پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے جبکہ مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں