237

ہندوستان ٹائمز کا بھارتی ٹی وی چینلز کے منہ پر طمانچہ

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں تصویر غلط دکھائی لیکن پیلٹ گنوں سے زخمی کشمیریوں کے بارے میں حقائق ٹھیک بتائے ہندوستان ٹائمز نے اعتراف کر لیا۔

ہرزہ سرائی اور حقائق کو مسخ کرنے میں بھارتی میڈیا کا کوئی جوڑ نہیں لیکن کبھی کبھی کچھ حقائق ایسے ہوتے ہیں جسے مسترد کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ملیحہ لودھی کی تقریر کے بعد بھارتی میڈیا نے تصویر کے معاملے پر خوب زہر اگلا لیکن ہندوستان ٹائمز نے گویا دیگر بھارتی میڈیا چینلز کے منہ پر طمانچہ دے مارا ۔

ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ ملیحہ لودھی کی جعلی تصویر دکھانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پلیٹ گنوں کا استعمال نہیں کررہی ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد اٹھنے والی احتجاج کی لہر کو دبانے کے لئے بھارتی فوج 2016 سے اب تک پلیٹ گنوں کا استعمال کررہی ہے ۔ پیلٹ گنوں سے نہ صرف کشمیری سینکڑوں بچے اور نوجوان اندھے ہوئے ہیں بلکہ نفسیاتی مریض بھی بن چکے ہیں ۔
سرکاری ذرئع کے مطابق۔6 ہزار کشمیری پیلٹ گن کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 1100 بینائی سے محروم ہیں ۔

ہندوستان ٹائمز نے مزید لکھا کہ پاکستانی سفارتکار ملیحہ لودھی پر طنز کرنے کی بجائے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ کیا بھارتی فوج کشمیریوں کو اندھا نہیں کررہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں