209

قطر کا پاکستان کیلئے مفت ویزے جاری کرنے کااعلان

قطرحکومت نے پاکستانی عوام کیلئے مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے کااعلان کردیاہے.

اسلام آباد(آن لائن) سفارتخانہ ہائے قطر(اسلام آباد)کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 6ماہ کے قابل قبول پاسپورٹ ریٹرن ٹکٹ اور5ہزارریال کے برابرمالیت کے وسائل کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے قطرکے سیاحتی ویزے فری فراہم کرنے کااعلان کیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کوجوسیاحتی ویزے پرقطرجانے کے خواہشمندہوں پولیوویکسین سرٹیفکیٹ کاحامل ہوناضروری قراردیاگیاہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں