232

میانمار؛ اینکرپرسن عامر لیاقت حسین گرفتار

’بول نیوز‘ کے معروف اینکر عامر لیاقت حسین کے حوالے سے اس خوف کا اظہار کیا جارہا ہے کہ انہیں میانمار کے یانگون ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روکنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے ’بول نیوز‘ کے چیف نیوز آفیسر فیصل عزیز خان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے حالیہ مظالم کی کوریج کے لیے میانمار بھیجا گیا تھا۔

فیصل عزیز خان کا کہنا تھا کہ ’یانگون ائیرپورٹ پر عامر لیاقت حسین سے ان کی آمد کی وجہ پوچھی گئی جس پر اینکر پرسن نے سچ بتایا، اس کے بعد سے ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو ممکنہ طور پر بینکاک واپس بھیجا جاسکتا ہے جہاں سے وہ یانگون ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’میانمار پہنچ گیا ہوں، لیکن امیگریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔ دعا کی درخواست ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں