37

واہگہ پر ایشیا کا بلند ترین پرچم لہرا دیا گیا

ستر واں جشن آزادی، آرمی چیف نے واہگہ پر ایشیا کا بلند پرچم لہرا دیا

پاکستان بھر میں 70 ویں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر ایشیا کاسب سے بلند پرچم بھی لہرا دیا۔

12 بجتے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہگہ بارڈر پر بٹن دبا کر ایشیا کے سب سے بلند جھنڈے کی پرچم کی کشائی کی۔ واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے سبز ہلالی پرچم کی بلندی 400 فٹ جبکہ اس کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔ پرچم کے سب سے اوپری کنارے پر اللہ اکبر بھی کندہ ہے۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں