19

آزادکشمیر میں اعلیٰ بیوروکریسی کے تبادلے

حکومت آزادکشمیر نے اعلیٰ بیوروکریسی کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔

مرکزی حکومت نے پولیس کے سینئر آفیسر ڈاکٹر شعیب دستگیر کو انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر تعینات کردیا ہے۔ موصوف قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ حکومت آزادکشمیر محکمہ داخلہ نے ڈاکٹر شعیب کو آئی جی پی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن انڈورس کردیا ہے۔ اس طرح محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی پی سردار جاوید ایوب کو سیاحت کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ خواجہ نعیم بسمل کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی پی لگایا گیا ہے۔ اسما گڑھی دوپٹہ کے ڈی جی راجہ طارق مسعود کو سیکرٹری حکومت کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے علاوہ تین سربراہان محکمہ جات اور چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں