37

ڈیوڈ وارنر گردن پر گیند لگنے سے شدید زخمی

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر گردن پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

ڈارون میں دورہ بنگلادیش کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے جوش ہیزلی وڈ کے باؤنسر کو ہک کرنے کی کوشش کی لیکن برق رفتار گیند گردن پر لگنے سے وہ زمین پر گر پڑے۔

بولر جوش ہیزلی وڈ اور اسکپر اسٹیون اسمتھ فوری آگے بڑھے اور ڈیوڈ وارنر کو اٹھایا تاہم گردن پر لگنے والی چوٹ کی شدت کے باعث وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

خیال رہے کہ 2014 میں ڈیوڈ وارنر کے بہت قریبی دوست فلپ ہیوز پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں 2 روز تک اسپتال میں طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں