30

بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور 53 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کولمبو کے سن ہیلس اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میزبان سری لنکن ٹیم 386 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت نے پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کے خلاف 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔

بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا کامیاب ترین بولر رہے جنہوں نے 152 رنز دے کر 5 شکار کئے جب کہ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

دوسری اننگز میں بھی میزبان سری لنکن بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی، اوپننگ بلے باز ڈیموتھ کرونارتنے 141 اور کشال مینڈس 110 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر بلے بازوں میں اوپل تھرنگا 2، پشپا کمارا 16، کپتان دنیش چندیمل 2، انجیلو میتھیوز 36، نیروشن ڈکویلا 31، دلرووان پریرا 4 اور دھنانجایا ڈی سلوا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 622 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کی تو میزبان سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 386 رنز بناسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں