45

فخر زمان کا بنگلادیش پریمئیر لیگ کے ساتھ معاہدہ

چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لئے ٹیم سے معاہدہ کرلیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کی جانب سے ایک کے بعد ایک آفر کی جارہی ہے اور خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

فخر زمان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کرلیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے کیربیئن لیگ اور انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

پی بی ایل میں شامل کومیلا وکٹورینز ٹیم سے فاسٹ بولر حسن علی بھی معاہدہ کرچکے ہیں جب کہ شعیب ملک اور عمران خان جونیئر بھی اسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں