114

فیس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

سوشل میڈیا پر ان دنوں ’’فیس ایپ ‘‘ مقبولیت کی انتہاؤں پرہے۔ اولڈ فلٹر کا استعمال کر کے اپنا بڑھاپا دیکھنے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن یہ ایپ بےضرر نہیں ہے اس لیے محتاط رہیں۔

سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ’’فیس ایپ ‘‘ کا استعمال نہ کریں۔

سائبرسکیورٹی اتھارٹی کے مطابق صارفین اس ایپ کو فوٹو لائبریری یا فوٹو شاپ تک رسائی نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں راز داری اور معلومات کو خفیہ رکھنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

اس ایپلی کیشن کو اپنی تصاویر یا ذاتی معلومات تک رسائی دینے والے صارفین کو بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت میں کمپنی ان کی پرائیویسی کی حفاظت نہیں کر سکتی جبکہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق اس کے سسٹم پر موجود تصاویر محفوظ ہوں جن میں کسی قسم کا عمل دخل نہ ہو ۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ پرفیس ایپ کی مقبولت میں گزشتہ چند روز کے دوران بےانتہا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک سو پچاس ملین سے زائد افرادا فیس ایپ کی مدد سے اپنا بڑھاپا دیکھ چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں