137

فیس بک میں کیے جانے والے دلچسپ اضافے

آپ کی فیس بک نیوز فیڈ بہت جلد زیادہ رنگا رنگ ہونے والی ہے۔

جی ہاں فیس بک نے خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کردی ہے جس کے ذریعے چند مخصوص الفاظ کے ذریعے آپ خفیہ اینیمیشنز کوحرکت میں لاسکتےہیں۔

اس سے پہلے بھی آپ دیکھ چکے ہوں گے کہ جب آپ کسی پوسٹ میں ‘ congrats ‘ لکھتے ہیں تو اس کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے اور اس پر کلک کرنے سے ایک اینیمیشن حرکت میں آتیہے

اب فیس بک نے خاموشی سے اس طرح کے الفاظ کی فہرست میں مزید اضافہ کیا ہے اور ‘ rad ‘، ‘ bff ‘ اور ‘ thank you so much ‘ وغیرہ کو اس میں شامل کردیا ہے۔

ان کو پوسٹ میں لکھنے پر ان کا رنگ بدل جاتا ہے جبکہ مختلف اینیمیشن ایفیکٹس بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔

فیس بک نے اینیمیشن کو لائف ایونٹس کے ری ایکشنز کے لیے بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔

اب لوگ منگنی یا شادی جیسے لائف ایونٹس میں جب کسی ری ایکشن پر کلک کریں گے تو اس کے ساتھ اینیمیٹڈری ایکشنز دیکھنے میں آئیں گے۔

فی الحال یہ اضافے فیس بک ایپ میں دستیاب ہیں تاہم توقع ہے کہ بہت جلد یہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ نئے اضافے فیس بک کی جانب سے لوگوں کے اندر زیادہ سے زیادہ پوسٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں