35

مصباح قومی ٹی ٹونٹی میں فیصل آباد کی نمائندگی کریں گے

لاہور (آن لائن)سابق کپتان مصباح الحق 43سال کی عمر میں قومی ریجنل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے جبکہ شاہد آفریدی اور یونس خان نے ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے ریجنل ٹی ٹونٹی میں فیصل آباد کی کپتانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم انگلینڈ میں موجود شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ،سابق یونس خان نے بھی رابطہ کیے جانے پر اپنی ریٹائرمنٹ کا حوالہ دیکر بات ختم کردی ۔دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی ایونٹ میں شرکت کو ان کی فٹنس سے مشروط کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں