55

پولیس اہلکار نے اپنے بیٹے کا چلان کردیا

آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے ایماندار ٹریفک اہلکار نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے حقیقی بیٹے کا چلان کاٹ کر تاریخ رقم کردی۔

ضلع ہٹیاں بالا آزادکشمیر میں ٹریفک اہلکار قاری محمد سلیم نے اپنے سگے بیٹے عمر سلیم کو 300 کا چالان کیا۔ ساتھ ہی سختی سے وارننگ دی کہ اگرآئندہ دوران ڈیوٹی وہ اس کے سامنے قانون شکنی کرتا ہوا پایا گیا تو پولیس کے حوالے کیا جائے گا.حقیقی بیٹے کے چالان ٹکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آزاد کشمیر کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ٹریفک اہلکار سلیم شیخ کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار نے اپنے بیٹے کا چلان کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے۔ حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے کہ وہ ایسے ایماندار افسران کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انکی پیروی کرتے ہوئے دوسرے اہلکار بھی ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں