15

جماعت اسلامی کا ستمبر میں مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے 12 ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد احتساب مارچ کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ صرف نواز شریف کو ہٹانا مقصد نہیں تھا، پانامہ لیکس میں شامل تین سو ستر سے زائد افراد سمیت قوم کو لوٹنے والے تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد قتل ہو گئے، لواحقین کو آج تک انصاف نہیں ملا، حکمران عوام کے خزانے اور مال کا امانت دار ہوتا ہے، وزیر اعظم اور رکن اسمبلی کے لیے صادق اور امین ہونا ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ والیم 10 کو اوپن کیا جائے، حقائق کو سامنے آنا چاہیے، علی بابا کے خلاف ہمیشہ 40 چوروں نے اتحاد کیا ہے، اب علی بابا کو جاگنا ہو گا تاکہ سارے چور مل کر ڈاکہ نہ ڈالیں، ملک سے کرپشن کو مکمل ختم کرنا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں