18

پاکستان کی مدر ٹریسا رتھ فاؤ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کراچی: آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس کے علاوہ کورکمانڈر کراچی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی، پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر اعلیٰ سماجی و سیاسی شخصیات بھی آخری رسومات میں شریک رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں