43

مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں خنجر

سابق وزیراطلاعات پرویزرشیدنے کہاہے کہ چوہدری نثارنے مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں خنجرگھونپا،ن سے وفاداری کے بجائے عمران نیازی سے دوستی نبھائی ۔

ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں پرویزرشیدنے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں خنجرگھونپاہے ،نثارنے مسلم لیگ ن سے اپنی وفاداری نہیں نبھائی بلکہ عمران نیازی سے دوستی نبھائی ،وہ کابینہ کے وزیرہوتے ہوئے بھی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے بنے ہوئے تھے ،جے آئی ٹی دراصل وزارت داخلہ کی ہدایات پرعمل کررہی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارمشرف کی آمریت کے دورمیں نوازشریف سے بے وفائی کرچکے تھے ،دھرنے کے دوران پیٹی آئی کے چندلوگ پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پرکیسے حملہ آورہوئے ،ان کے آج تک ہربیان اورعمل سے ظاہرہوتاہے کہ وہ مخالفین کی زبان بول رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں