31

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس! سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی حالیہ دورہ افغانستان پر بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے امن، استحکام کیلئے اصولی موقف پر قائم ہے اور ممکنہ فعال کردار ادا کررہا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعظم سمیت دیگر شرکاء کو بتایا گیا کہ افغان حکومت کو دہشت گرد گروپوں کی پناہ گاہوں کےخاتمے کے اقدامات کا کہا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے افغان صدر کو پیش کردہ موقف سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ افغان حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان مصالحتی عمل کیلیے پرعزم ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ افغانستان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ پاکستان چار فریقی مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ نے افغان صدر اور دیگر افغان حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سےآگاہ کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران باہمی تعلقات پر افغانستان کے تحفظات اور سوچ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں