35

پیمرا سے مس ویٹ پروگرام کی پہلی سی ڈی طلب

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا سے مس ویٹ پروگرام کی پہلی سی ڈی طلب کرلی،پوری ویڈیو عدالت کو دکھائی جائے تسلی سے کیس کو سننے کے بعد فیصلہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کی مطابق نجی ٹی وی پروگرام پر بے حیائی روکنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ پر مشتمل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے ملک وقاص اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم ٹی وی کے پروگرام مس ویٹ بے حیائی پھیلا رہا ہے،اس پر پابندی عائد کی جائے یہ مقابلہ حسن کی طرز کا پروگرام ہے لڑکیوں کو شرکت کیلئی پیغامات بھیجے جارہے ہیں ،ایک حافظ قرآن بچی کو بھی شرکت کیلئے پیغام بھیجا گیا جس پر نجی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پروگرام آن ائیر نہیں ہوا نومبر میں ہوگا ،درخواست میں فریق بنایا جائے.عدالت کو بتایا گیا کہ پروگرام کا پہلا حصہ 2016ء میں آن ائیر ہوچکا ہے.

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،کیس کو تسلی سے سنا جائے گا۔بعد ازاں عدالت نے پیمرا سے مس ویٹ پروگرام کی پہلی سی ڈی عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11ستمبر تک ملتوی کردی.

اپنا تبصرہ بھیجیں