34

احمد رضا قصوری اے پی ایم ایل سے فارغ

چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ سید پرویز مشرف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر احمد رضا قصوری کو پارٹی سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ سید پرویز مشرف نے 12 اگست کے جلسے میں غلط رویہ کی وجہ سے احمد رضا قصوری اور ان کا ساتھ دینے والوں کو برطرف کر دیا ہے اور ان کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی ہے۔

جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ شہزاد عربی ستی کے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر امجد اب بھی اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ہیں اور اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے موجودہ مرکزی دفتر میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

بیان میں تمام پارٹی ممبرز کو ہدایت دی گئی کہ عثمان گجر اور اس کے دوستوں کی طرف سے کئے گئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دیں۔

جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پارٹی سے نکالے جانے کے بعد احمد دضا قصوری اے پی ایم ایل کی مرکزی قیادت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں، احمد رضا قصوری نے پارٹی کے اندر دھڑے بندی کو فروغ دیا، پارٹی کارکنان ان کی باتوں میں نہ آئیں۔

خیال رہے کہ احمد رضا قصوری کو پارٹی میں گروپ بندی اور فیصل آباد جلسہ کے دوران اسٹیج پر بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے پر اے پی ایم ایل سے نکالا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں