35

چھٹیاں، موجیں ختم، پڑھائی شروع

موجیں ختم پڑھائی شروع، موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، پہلے روز کچھ بچے ہنستے اور کچھ روتے ہوئے بیگ اُٹھائے سکول پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سرکاری ونجی تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں تاہم پہلے روز اساتذہ اور طلبا کی حاضری کم رہی، گرمیوں کی 3 ماہ کی مسلسل چھٹیاں منانے کے بعد کئی بچے ہنستے اور کئی بچے روتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ سکول پہنچے۔ کچھ طلبا اپنے دوستوں سے ملنے کو بے قرار دکھائی دیئے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں خوب انجوائے کر لیا ، اب پھر سے دل لگا کر پڑھائی کریں گے۔ دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں بعد ہی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری مکمل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے 25 مئی سے 14 اگست تک سکولوں اور کالجز کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں